ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں فی ہزار لوگوں پر ایک ڈاکٹر بھی نہیں:وزیر

اتر پردیش میں فی ہزار لوگوں پر ایک ڈاکٹر بھی نہیں:وزیر

Thu, 20 Jul 2017 10:34:36    S.O. News Service

لکھنؤ، 19؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اترپردیش عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے’ فی ہزار لوگوں پر ایک ڈاکٹر‘کے معیار کو پورا نہیں کرتا ہے۔ریاست میں فی ہزارلوگوں پربمشکل 0.63سرکاری اور نجی ڈاکٹر ہیں ۔وزیر صحت سددھارتھ نا تھ سنگھ نے آج اسمبلی میں کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ،اس وقت فی 1000لوگوں پر ایک ڈاکٹر بھی نہیں ہے۔سنگھ نے 2017-18کے بجٹ پر بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ ریاست میں فی ایک ہزار افراد کے لیے صرف اسپتا ل میں1.5بسترہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات کئے ہیں۔ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62سال کی گئی ہے، جس سے تقریبا 1000ڈاکٹر دستیاب ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ1000دیگر ڈاکٹروں کی فوری تقرری کے لیے واک ان انٹرویو کرنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔سنگھ نے بتایا کہ حکومت جلد ہی ٹیلی میڈیسن کی سہولت شروع کرے گی۔


Share: